بالی ووڈ کی کلاسک فلم ویر-زارا، جس میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے یادگار کردار ادا کیے تھے، 7 نومبر کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی یہ دوبارہ ریلیز، اس کی 20ویں سالگرہ کے قریب ہے اور اسے 600 سے زائد اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فلم میں شامل کیا گیا مقبول گانا “یہ ہم آ گئے ہیں کہاں” بھی دکھایا جائے گا، جو پہلی ریلیز کے وقت حذف کر دیا گیا تھا۔ ویر-زارا اس بار سعودی عرب، قطر اور عمان جیسے عرب ممالک میں بھی پیش کی جائے گی، جہاں اس کے شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یش راج فلمز نے اس خاص موقع پر ایک نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ فلم کی دوبارہ ریلیز امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، اور سنگاپور سمیت متعدد ممالک میں بھی ہوگی، اور جرمنی میں فلم کے ٹکٹ تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں۔
نومبر 2024 شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے؛ ان کی 59ویں سالگرہ کے بعد ان کی ایک اور کامیاب فلم کرن ارجن بھی 22 نومبر کو دوبارہ ریلیز کی جا رہی ہے۔
بولی وڈ ہنگامہ – انڈین ایکسپریس – فلم فیئر – ہندوستان ٹائمز – ٹائمز آف انڈیا