تارکین وطن،

ٹرمپ کا اعلان: غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے تیاریاں

Europe World

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی سب سے بڑی ملک بدری جلد شروع کی جائے گی، جس میں فوجی وسائل بھی استعمال ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی قومی ہنگامی حالت کے تحت ہوگی۔ انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے کے مطابق سب سے پہلے ان افراد کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہیں۔


امریکا میں 13 ملین غیر قانونی تارکین وطن مقیم ہیں، جن کے خلاف یہ مہم طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ٹرمپ کی پالیسی نے تارکین وطن میں خوف پیدا کر دیا ہے، تاہم کچھ افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کارروائی صرف مجرموں تک محدود رہے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابقہ صدور اوباما اور بائیڈن کے ادوار میں بھی لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے منصوبے کو “تاریخی” قرار دیا جا رہا ہے، جو امیگریشن پالیسی پر سختی کی نشاندہی کرتا ہے۔
جیو نیوز – آر۔اے۔وائی نیوز – دنیا نیوز – ڈان نیوز – ایکسپریس نیوز – سما ٹی وی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *