تعلیمی تعطیلات

تعلیمی اداروں میں پانچ دن کی تعطیل! اہم خبر سامنے آ گئی

Pakistan

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کو پانچ دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعطیلات 13 نومبر سے 17 نومبر تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پانچ ڈویژن کے اسکولز اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

>

محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نرسری سے بارہویں جماعت تک تمام تعلیمی ادارے 13 نومبر سے 17 نومبر تک تعطیل پر رہیں گے۔

اس کے علاوہ، تمام اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند ہوں گے، تاہم لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

پنجاب میں اس وقت زہریلی اسموگ نے فضاء کو دھندلا دیا ہے اور شہریوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے، جبکہ ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہے، جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 836 ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسموگ کے باعث لاہور میں بیرونی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، کھیلوں، نمائشوں اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ریستورانوں کی آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہے اور دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہو جائیں گے۔
جنگ – دنیا نیوز – ایکسپریس نیوز – ہم نیوز – پاکستان ٹوڈے – نئو ٹائم –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *