پاکستان سعودی فٹبال

پاکستان اور سعودی عرب ویمن فٹبال ٹیم کا مشترکہ کیمپ منسوخ

Pakistan Asia

پاکستان اور سعودی عرب کی ویمن فٹبال ٹیموں کا مشترکہ ٹریننگ کیمپ اب نہیں ہوگا۔ سعودی فٹبال حکام نے لاجسٹک وجوہات کی بنا پر اس منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 7 دسمبر کو ہونے والے میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے لیے مشترکہ کیمپ کا اعلان کیا تھا، جس کی تمام اخراجات سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے اٹھانے تھے۔

اب پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم 4 دسمبر کو دوحہ روانہ ہو گی، اور روانگی سے قبل ان کا مختصر کیمپ پاکستان میں لگایا جائے گا۔

جیو نیوز – ڈان نیوز – دی نیوز انٹرنیشنل – سماء ٹی وی – بول نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *