ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیے کھیلوں کی دنیا سے ایک اور شاندار کامیابی کی خبر آئی ہے۔ پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ کلاسک کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 1-12 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ناقابل شکست رہ کر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ فتح کے بعد میدان میں موجود پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں 9 ممالک نے شرکت کی تھی۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جشن مناتے ہوئے میدان میں رقص کیا اور اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ بھی کیا۔
جیو نیوز – ڈان نیوز – ARY نیوز – دنیا نیوز – ایکسپریس نیوز