اسموگ کمی

لاہور اور ملتان میں اسکولز دوبارہ کھل گئے، ماسک پہننا ضروری

Pakistan

لاہور: پنجاب کے بڑے شہر لاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ تاہم، طلبا اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لاہور اور ملتان میں آج سے اسکول کھل گئے ہیں، جو صبح 9 بجے کھولے گئے۔ محکمہ ماحولیات نے اسموگ میں کمی کے بعد اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں حفاظتی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور اسکول کی چھٹی کے اوقات کو کلاس وائز تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے۔

پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی میں کمی کے بعد لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *