عمران رہائی

عمران خان کی رہائی کا حکم، روبکار جاری

Pakistan

توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے عدالت کی جانب سے روبکار جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو روز قبل عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے گئے۔ اسپیشل جج سینٹرل نے رہائی کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس سعودی ولی عہد کے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا تھا، جس میں غیر قانونی طور پر جیولری اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے۔

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک اور کیس میں عمران خان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کیا۔
جیو نیوز –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *