لاہور: پنجاب حکومت نے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت 50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام دفاتر میں اس فیصلے کا اطلاق کرتے ہوئے 50 فیصد ملازمین کو دفاتر آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ باقی 50 فیصد ملازمین کو گھروں سے آن لائن کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ حکم 13 نومبر سے 31 دسمبر تک نافذ رہے گا۔
ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے اور اسموگ سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت مختلف محکموں کی میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی اور دفاتر آنے والے افراد کو کار پولنگ کے ذریعے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ حکم پنجاب کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں پر لاگو ہوگا اور فوری طور پر نافذ ہو گا۔
جیو نیوز – ARY نیوز – دنیا نیوز – پاکستان ٹوڈے – ایکسپریس نیوز – روزنامہ پاکستان – نائنٹی ٹو نیوز