اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار، فلو اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص ادویات خریدنے سے گریز کریں۔ ڈریپ نے ہیڈازول، وومیٹول، زونڈ سسپنشن اور ٹریٹاڈن سیرپ کو مضر صحت قرار دیا ہے۔
ان ادویات میں ایتھیلین گلائیکول کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے، جو صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ متاثرہ بیچز کی مارکیٹ سے واپسی کا حکم بھی دیا گیا ہے اور فارمیسیز کو ان کی فروخت روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کو بھی ان ادویات کے استعمال سے منع کیا گیا ہے۔
Sources:- ARYNEWS, URDU, HAR LAMHA BAKHABAR,
۔