امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی میں منفرد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک روبوٹ کتے کو ان کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ کتا “اسپاٹ” کہلاتا ہے اور بوسٹن ڈائنامکس کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ فلوریڈا کے مار اے لاگو ریزورٹ میں گشت کرتے ہوئے اس روبوٹ کتے کی قیمت 75 ہزار ڈالرز (تقریباً 2 کروڑ روپے) ہے۔
اس روبوٹ کتے کی خصوصیات میں اس کی پھرتی، کیمروں اور تھرمل سینسرز کی موجودگی اور سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت شامل ہے۔ یہ خود کو تنگ جگہوں میں گھسیٹنے اور دروازے کھولنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جبکہ اس کا کام اپنے ارد گرد کے تھری ڈی نقشے بنانا ہے۔
ٹرمپ کی سیکیورٹی کو اس سے قبل ایک قاتلانہ حملے کے بعد مزید مضبوط کیا گیا ہے، اور ان کی حفاظت کے لیے اب جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے.
جیو نیوز – آر۔اے۔وائی نیوز – دنیا نیوز – ڈان نیوز – ایکسپریس نیوز