واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے لئے اہم تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے طور پر نامزد کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی سب سے کم عمر ترجمان ہیں، اور وہ ٹرمپ کے روزمرہ کے امور پر میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
اس کے ساتھ ہی، ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جو ان کی کرمنل دفاعی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ یہ فیصلہ لیتے ہیں تو محکمہ انصاف میں سیاسی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل، ٹرمپ نے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیا، اور سابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس تلسی گا بارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس مقرر کیا۔ نیز، ٹرمپ کے قریبی ساتھی میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے ٹرمپ کے خلاف مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔
سی این این – بی بی سی نیوز – اے آر وائی نیوز – ڈان نیوز – جیو نیوز