دھماکہ

دو دھماکوں کا ہولناک واقعہ

Pakistan

خیبر پختونخوا کے ضم شدہ ضلع باجوڑ میں دو مختلف دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پہلا دھماکہ تحصیل مہمند کے علاقے ایرب میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی مہمند کی حدود میں پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بنو چیک پوسٹ خودکش حملہ:
20 نومبر کو بنوں کے علاقے ملک خیل میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں کم از کم 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، حملہ آوروں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن فورسز کی جانب سے روکنے پر بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی گئی۔

اس دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور اردگرد کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ شہداء میں 10 فوجی اہلکار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 سپاہی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کو دہرایا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں
جیو نیوز – اے آر وائی نیوز – ڈان نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *