امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو خط، دفتر خارجہ کا ردعمل

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Pakistan

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکہ میں 60 کانگریس اراکین کی جانب سے امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اور ایسے اقدامات پاک-امریکہ تعلقات اور باہمی احترام کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس وقت ساموا میں موجود ہیں، جہاں وہ دولت مشترکہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کے لیے بائیڈن کو
خط سفارتی آداب کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج غزہ میں کھلے عام نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں، اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنانا ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان نے فوری طور پر ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 27 اکتوبر کو بھارتی افواج کے سری نگر میں اترنے کی یاد میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے، اور کشمیری عوام نے آج تک اس بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *