شٹ ڈاؤن خطرہ

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ؛ بائیڈن انتظامیہ کی آخری کوششیں

Europe

Join Our Whatsapp Channel

امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کے اختتامی دنوں میں حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اگر کانگریس نے فوری طور پر عارضی بجٹ منظور نہ کیا تو وفاقی اداروں کی سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹک اراکین مارچ تک فنڈز کی منظوری کے لیے قانون سازی پر متفق نہیں ہو سکے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکنز کو عارضی بجٹ مسترد کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب، صدر جو بائیڈن اپنی مدتِ صدارت کے اختتام سے قبل یوکرین کے لیے اضافی ہتھیار بھیجنے کے خواہشمند ہیں، تاکہ روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کو تقویت مل سکے۔

امریکی محکمہ دفاع آئندہ چند ہفتوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل یہ عمل مکمل ہو جائے۔

اے آروائی نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *