کشتی حادثہ

ابراہیم حیدری: کشتی کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 4 بچالیے گئے

Pakistan

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب کشتی کے الٹنے سے چھ ماہی گیر ڈوب گئے، جن میں سے چار افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی۔ مقامی غوطہ خور باقی ایک ڈوبنے والے شخص کی تلاش میں ہیں۔

ماہی گیر رہنما یونس خاصخیلی کے مطابق، متاثرہ کشتی پر سوار افراد ایک میلے میں شرکت کے لیے بھنڈار جا رہے تھے، لیکن گہرے سمندر میں جانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ہے، اور تمام افراد ڈیفنس کے رہائشی تھے
جیو نیوز – ایکسپریس نیوز – نوائے وقت – پاکستان ٹی وی – سما ٹی وی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *