کراچی: شہر قائد میں کل سے چار دن کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش ‘آئیڈیاز’ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس کے باعث نجی اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے 19 سے 22 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ شارع فیصل اور حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر موجود اسکولز پر لاگو ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی درخواست پر کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان چار دنوں کے دوران اسکولز بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
یاد رہے کہ دفاعی نمائش میں ملکی و غیرملکی معززین کی شرکت کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور نمائش میں کئی سرگرمیاں اور بین الاقوامی سیمینارز کا انعقاد ہوگا۔
ڈان نیوز – جیو نیوز – اے آر وائی نیوز – ایکسپریس نیوز – سماء نیوز – 24 نیوز