ٹرمپ قتل

کیا ایران ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا ہے؟ ایرانی وزارت خارجہ کا وضاحت بیان

Europe Asia

ایران نے ایک اہم بیان میں وضاحت دی ہے کہ وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا کہ ایران ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے گزشتہ ماہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کو ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، ایران کسی بھی سابق یا موجودہ امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی، تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔

ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا نے ایک افغان شہری کو حراست میں لیا تھا، جس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے بتایا گیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ نے الزام عائد کیا
تھا کہ ایران نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش کی جاچکی ہے، جن میں سے ایک پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ہوا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے اور گولی لگنے سے ان کا کان زخمی ہوا تھا۔
سی این این – بی بی سی نیوز – اے آر وائی نیوز – ڈان نیوز – جیو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *