پنجاب میں اسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت نے مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، جس کی محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ‘سیڈ کلاوڈنگ’ کے ذریعے بارش ہوئی۔
ماہرین نے بتایا کہ دوپہر دو بجے ‘کلاوڈ سیڈنگ’ کی گئی، جس کے بعد جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں میں بارش شروع ہوگئی۔ لاہور میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
حکومت پنجاب نے اس کامیاب تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایک بار پھر ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے آگے ہے۔ اس منصوبے میں افواج پاکستان، پارکو، ای پی اے اور دیگر اداروں نے مل کر کامیابی حاصل کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ اداروں اور ماہرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب کوشش سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی اس کامیابی پر قوم کو خوشخبری دی اور کہا کہ یہ تجربہ 100 فیصد مقامی مہارت سے کیا گیا ہے۔
سی این این – بی بی سی نیوز – اے آر وائی نیوز – ڈان نیوز – جیو نیوز