سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے پر ڈٹ جائیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیت سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں بات کرتے ہوئے، باسط علی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح سیکیورٹی کا بہانہ بنائے گا، لیکن اگر محسن نقوی اپنے فیصلے پر قائم رہیں تو پاکستان کی فتح یقینی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم محسن نقوی کے ساتھ ہے اور ان پر منحصر ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کو اختیار کریں یا اسے مسترد کردیں۔ باسط علی نے تجویز دی کہ محسن نقوی کو کہنا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو۔
باسط علی نے ایک اور مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کو علیحدہ گروپ میں رکھا جائے اور فائنل لاہور میں منعقد ہو، چاہے کوئی بھی ٹیم فائنل تک پہنچے۔
اس سے قبل پی سی بی نے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس میں اس کے مسترد ہونے کی وجوہات طلب کی گئی تھیں۔
اے آر وائی نیوز – پاکستان کرکٹ بورڈ – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل – اسپورٹس روم پروگرام