حزب اللہ

حزب اللہ کا اسرائیلی جنگ بندی پر ردعمل

World Asia

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی پیش رفت کے بیان پر حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسے ابھی تک ایسی کسی تجویز کا سامنا نہیں ہوا۔ حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اب تک کوئی بھی اہلکار لبنان یا ان کے پاس جنگ بندی کے حوالے سے نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار کے بیان کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اس کا نفاذ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، لبنان کی مجوزہ جنگ بندی پر مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحد کے قریب اپنی فوجی موجودگی ختم کر دے گی اور اسرائیلی فوج بین الاقوامی سرحد پر واپس آ جائے گی۔

جنگ نیوز – ڈان نیوز – ایکسپریس نیوز – نوائے وقت – پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *