Trump victory

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی

Europe

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوگئے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں کل 538 الیکٹورل ووٹس میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس نے 226 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹس درکار ہوتے ہیں۔

الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔ اس انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انڈیانا، کینٹکی، ویسٹ ورجینیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے، جبکہ ورمونٹ، میساچیوسیٹس، میری لینڈ اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں کملا ہیریس کامیاب رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن کو 188 اور ڈیموکریٹس کو 163 نشستیں حاصل ہوئیں، جبکہ سینیٹ میں ریپبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 43 نشستیں ہوئیں۔

امریکی صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے، اور 7 سوئنگ ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹس نے ٹرمپ کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ سوئنگ ریاستوں میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلے ہی واضح ہوچکی تھی۔ امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈی سی میں مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالجز ہیں، اور کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سب سے بڑی ریاست ہے۔ 5 نومبر کے انتخابات سے پہلے ہی 7 کروڑ 89 لاکھ افراد ووٹ ڈال چکے تھے، اور ووٹرز نے ایوانِ نمائندگان کے 435 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے حصہ لیا۔
وینٹی فیئر – سی این این – بی بی سی نیوز – اے آر وائی نیوز – ڈان نیوز – جیو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *