PSL auction ceremony Lahore

پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن: سب سے مہنگے اور سستے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست

Latest

پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کی پلیئر نیلامی لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز نے
آئندہ سیزن کے لیے 16 سے 20 رکنی اسکواڈ مکمل کر لیے۔ اس اہم ایونٹ میں 800 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی، تاہم توجہ کا مرکز سب سے مہنگے اور سب سے کم قیمت میں خریدے جانے والے کھلاڑی رہے۔

💰 سب سے مہنگے کھلاڑی

پی ایس ایل 11 کی نیلامی میں سب سے زیادہ بولی قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر لگی، جنہیں راولپنڈی ٹیم نے 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا۔ وہ اس سیزن کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے۔

قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر ڈیرل مچل کو بھی راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

🏏 سب سے کم قیمت میں خریدے گئے کھلاڑی

پی ایس ایل 11 کی نیلامی میں 60 لاکھ روپے کی کیٹیگری میں متعدد کھلاڑی منتخب کیے گئے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد اویس ظفر، لیکلان شا، ڈیلانو پوٹگیئٹر اور جہانزیب سلطان کو 60،60 لاکھ روپے میں خریدا۔

پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ، محمد ناہید رانا اور خالد عثمان کو اسی قیمت میں حاصل کیا۔

کراچی کنگز نے رضوان اللہ اور عاقب الیاس کو جبکہ لاہور قلندرز نے طیب طاہر، آصف علی، پرویز حسین ایمان اور محمد فاروق کو 60 لاکھ روپے میں اسکواڈ میں شامل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیمیول ہارپر، ثاقب خان اور بیون جیکبز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ثمین گل اور دپیندر سنگھ ایری کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔

اسی طرح حیدرآباد کنگزمین نے سعد علی، محمد طیب عارف، رضوان محمود، آصف محمود، حنین شاہ، شرجیل خان اور حماد اعظم کو 60 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جو اس کیٹیگری میں سب سے زیادہ یعنی 7 کھلاڑی لینے والی ٹیم بنی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے اس کیٹیگری میں سب سے کم، صرف دو، دو کھلاڑی شامل کیے۔

پی ایس ایل 11 کی اس نیلامی نے نہ صرف کرکٹ شائقین کی دلچسپی بڑھا دی بلکہ آئندہ سیزن کے لیے ٹیموں کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *