ٹِک ٹوک ایک وٹس ایپ شارٹ کٹ کےتجربات کر رہا ہے

World Tech

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹوک اب انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور یوٹیوب کی مثال پر چل رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس وقت ٹِک ٹوک ایک وٹس ایپ شارٹ کٹ کے تجربات کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین نئے مواد کی تلاش کر سکیں گے۔ ڈسکور ٹیب کا بٹن اپ لوڈ ٹیب کے بائیں جانب ہوگا، جہاں پر سرچ کی فعالیت موجود ہے۔

ڈسکور ٹیب کا یہ فیچر سیریل لیکر (serial leaker) جین منچون وونگ نے دریافت کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے تجرباتی فیچرز کو کمپنی کے اعلان سے قبل دریافت کر چکی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نیا ڈسکور فیچر پرانے سرچ فیچر سے کس قدر مختلف ہوگا۔ اس ٹیب پر کلک کرنے سے فی الحال نیٹ ورک ایرر کا پیغام آ رہا ہے۔

وونگ نے بتایا کہ ٹِک ٹوک ایک وٹس ایپ شارٹ کٹ کے تجربات کر رہا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ آسانی سے شیئر کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ صارفین پہلے بھی وٹس ایپ پر ویڈیوز شیئر کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن صرف ایک شارٹ کٹ فراہم کرے گا۔

حالیہ دنوں میں انسٹاگرام نے کسی پوسٹ کے لائکس کو عام صارفین سے چھپانا شروع کر دیا ہے، جبکہ اس کے برعکس ٹِک ٹوک نے ویڈیوز کے ڈاؤن لوڈز اور لائکس کی تعداد ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *