نماز استسقاء

وزیراعظم کی ہدایت پر آج بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام

Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں بارش کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کا سرکلر جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کی اپیل پر وزارت مذہبی امور نے آج نماز استسقاء کے انعقاد کے لئے سرکلر جاری کیا، جس میں وفاقی و صوبائی سطح پر اس نماز کا اہتمام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اوقاف کے سیکریٹریز اس حکم کی پیروی کو یقینی بنائیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ حالیہ خشک سالی کی وجہ سے ملک میں صحت کے مسائل اور اسموگ کی صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے، لہٰذا مساجد کے امام اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نماز استسقاء کا اہتمام کریں۔

وزارت مذہبی امور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعائیں کریں تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری آسکے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بارش سے ماحول میں بہتری آئے گی اور مختلف بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی درخواست کی تھی۔

لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے اور فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ موٹروے کے کئی حصے بھی بند ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دُنیا نیوز – جیو نیوز – پاکستان ٹوڈے – ARY نیوز – دنیا اخبار – روزنامہ نوائے وقت – اردو پوائنٹ – بزنس ریکارڈر – روزنامہ پاکستان – ڈان نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *