مکہ مکرمہ گرمی

مکہ مکرمہ سعودی عرب کا سب سے گرم شہر

Asia

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمِ گرما کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اور اس کا اثر سعودی عرب پر بھی پڑا ہے۔ آج سعودی عرب کا سب سے گرم شہر مکہ مکرمہ رہا ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں بارشوں، سیلابوں اور طوفانوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ گرمیوں کا موسم بھی طویل ہو گیا ہے۔ نومبر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے، مگر کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ تھا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق، دیگر گرم شہروں میں مدینہ منورہ، جدہ، جازان اور ینبع شامل ہیں، جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ القنفذہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

ملک کے سرد ترین علاقوں میں السودہ ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ طریف میں 9 ڈگری، جبکہ ابہا، عرعر، سکاکا اور القریات میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جازان، عسیر اور الباحہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔
جیو نیوز – ڈان نیوز – ایکسپریس نیوز – سماء نیوز – سی این بی سی پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *