دھند موٹروے

موٹروے بند اور دھند میں ڈرائیونگ کے آسان حل

Pakistan

Join Our Whatsapp Channel

لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار اور ایم 3 کو لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہتر سفری اوقات ہیں۔

ڈھند میں ڈرائیونگ کے آسان اور مؤثر حل

سردیوں میں گاڑی کے شیشے دھندلا جانا عام مسئلہ ہے، جس سے ڈرائیونگ مشکل ہو جاتی ہے اور حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر آپ چند آسان تدابیر اختیار کر کے اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں:

1. اے سی کا استعمال:
گاڑی کا اے سی چلا کر ڈی فروسٹ سیٹنگ پر سیٹ کریں۔ اس سے نمی ختم ہو جائے گی اور شیشوں کا دھندلا پن کم ہوگا۔

2. ہیٹڈ سسٹمز کا استعمال:
اگر گاڑی میں ہیٹڈ اسٹیئرنگ وہیل یا نشستیں موجود ہیں، تو ان کا استعمال کریں۔ یہ نمی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

3. شیشے نیچے کریں:
ایک شیشہ تھوڑا سا نیچے کریں تاکہ گاڑی کے اندر موجود نمی باہر نکل سکے۔

4. مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں:
اگر اوپر دیے گئے آپشنز ممکن نہ ہوں، تو شیشوں کو اندر سے مائیکرو فائبر تولیے سے صاف کریں۔

احتیاطی تدابیر

  • گاڑی کے ہیٹنگ اور وینٹی لیشن سسٹم کا مناسب استعمال کریں۔
  • گاڑی کے اندر ہوا کی نکاسی کا نظام بہتر رکھیں تاکہ نمی نہ جمع ہو۔

دھند میں محفوظ سفر کے لیے ان تدابیر کو اپنانا ضروری ہے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

اے آروائی نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *