موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قائم ‘گرین کلائمٹ فنڈ’ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام

World

گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قائم ‘گرین کلائمٹ فنڈ’ کو اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ ماہ ہونے والی موسمیاتی ایکشن سمٹ 29ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 29) کے انعقاد سے قبل یہ فنڈ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ناکافی ثابت ہوا ہے۔ ‘گرین کلائمٹ فنڈ’ کے ذریعے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مقررہ فنڈز فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے موسمیاتی اہداف پورے نہیں ہو سکے۔

آذربائیجان میں نومبر 2024 میں ہونے والی کوپ-29 کانفرنس میں شرکت کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں، جو کہ عالمی سطح پر موسمیاتی مسائل پر بات چیت اور منصوبہ بندی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔ اس دوران پاکستان بھی اپنے وفد کے ساتھ
کانفرنس میں شرکت کرے گا اور موسمیاتی مسائل خصوصاً ‘گرین کلائمٹ فنڈ’ کے حوالے سے اپنی پوزیشن پیش کرے گا۔
یہ فنڈ ابھی تک ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے وعدہ کیے گئے فنڈز حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قائم ‘گرین کلائمٹ فنڈ’ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے وعدے کے باوجود 100 ارب ڈالر جمع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو اس فنڈ سے 10 پروجیکٹس کے لیے 250 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں، تاہم عالمی سطح پر کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے ابھی بھی فنڈز کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *